طباعة هذه الصفحة
الجمعة, 01 تموز/يوليو 2022 12:11

خطبہ عرفہ کےترجمہ کے پراجیکٹ سے متعلق پریس کانفرنس کے دوران ترجمہ کی زبانوں میں اضافہ کا اعلان کیا گیا۔ اب ۱۴ زبانوں میں ترجمہ پیش کیا جائےگا.... صدرعام: ہماراہدف پوری دنیا تک اسلام کی رواداری کےپیغام کو پہنچانا ہے

قيم الموضوع
(0 أصوات)

صدر عام  ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبد العزیز السدیس  نے خادم حرمین شریفین پراجیکٹ برائے  ترجمہ خطبہ عرفہ کے موجودہ موسم میں ترجمہ کی   زبانوں میں اضافہ کا اعلان کیا ۔ اب  اس خطبہ کا ترجمہ ۱۰ کى بجائے ۱۴ زبانوں میں کیا جائے گا۔ اور وہ ہیں:  انگریزی، فرانسیسی، ملاوی، اردو، فارسی، روسی، چینی، بنگلہ، ترکی، ہوسا ،  اسپینش، ہندی، سواحیلی  اور تامل  ہیں۔

   عالی جناب صدر عام  شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبد العزیز السدیس نے خادم حرمین شریفین پراجیکٹ برائے  ترجمہ خطبہ عرفہ ۱۴۴۳کے افتتاح کےموقع پر  كہاکہ خادم حرمین شریفین پراجیکٹ برائے ترجمہ  خطبہ عرفہ بطور عام  پوری  دنیا کےلیےاور بطور خاص مشاعر مقدسہ میں رحمن کےمہمانوں کے لیے روادارى ا ور اعتدال کے پیغام کو پہنچانے میں نہایت کامیاب رہا۔      

 اس  پراجیکٹ کا ہدف یہ ہےکہ عربی زبان نہ بولنے والوں کےلیےخود ان کی زبان میں یوم عرفہ کا خطبہ سننےکا موقع فراہم  کیا جائے  تاکہ اس  اہم  خطبہ  سے وہ بھرپوراستفادہ  کرسکیں۔

   عالی جناب صدر عام  نےکہا کہ حرمین شریفین  کے خطبوں  اور دروس کےلیے خادم حرمین شریفین پراجیکٹ برائے   فوری ترجمہ   سے نکلنے والا یہ اہم   پراجیکٹ اللہ کے فضل وکرم اور اس کے احسان سے اپنے پانچویں سال میں داخل ہوگیا ہے۔صدر عام نےمزید کہا:   اس پراجیکٹ کو خادم حرمین شریفین  شاہ سلمان بن عبدالعزیز حفظہ اللہ  اور ا ن کے ولی عہد   شہزادہ محمد بن سلمان  حفظہ اللہ کی حد درجہ  نگرانی  اورتوجہ حاصل ہے، جو ہمیشہ حرمین شریفین کے زائرین کےلیے عمدہ ترین خدمات پیش کرنے اور پوری دنیا میں تمام مسلمانوں  کے لیے دین حنیف کے پیغام  کو پہنچانے اور حجاج ومعتمرین اور زائرین  کی خدمت کے لیے جدید ٹکنالوجی کے وسائل کا استعمال کرنے  پر زور دیتے  ہیں۔

عالی جناب نے اپنی بات جاری رکھتےہوئے کہا کہ گذشتہ سال خطبہ عرفہ سے استفادہ کرنےوالوں  کی تعداد منارۃ الحرمین الشریفین   پورٹل  پر (100) ملین سےزائد تھی،  اس سال ہمارا ہدف یہ ہےکہ  اس پراجیکٹ سے بمشيئة الله    (150) ملین سے زیادہ افراد استفادہ کریں گے، انہوں نے اس  بات پر زور دیتےہوئے کہا کہ رئاسہ عامہ برائے امور مسجد حرام ومسجد نبوی نے اس سال تمام مسلمانوں کےلیےخطبہ عرفہ کے ترجمہ کو نشر کرنے کےلیے  اپنی تیار ی مکمل کرلی ہے۔

   عالی جناب نے زور دے کرکہا کہ ان ترجموں کی ذمہ داری  ماہر وچنیدہ مترجمین کی ٹیم ادا کرے گی جس کے پاس  بھرپور صلاحیت اور قدرت ہے، اس سلسلےمیں انہوں نے اس پراجیکٹ کی کامیابی کےلیے   شراكت داروں  :  جنرل اتھارٹی برائے اوقاف، ضیوف الرحمن کی خدمت کا پروگرام، جامعہ ام القرى  اور اسی طرح وزارت برائے اطلاعات ، ریڈیو اور ٹیلی ویزن اتھارٹی کا شکریہ ادا کیا  جو ان ترجموں کى نشر واشاعت کا دائرہ بڑھانے کى کوشش کررہے ہیں تاکہ ان کا  اثر زیادہ ہو اور زياده سے زیادہ مستفیدین تک پہنچیں۔

   انہوں نے میڈیا والوں  سےمخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ  کامیابی کی بنیادى ستونوں  میں سے ایک ہیں، اور بلاشك  ہم آپ  پر زیادہ بھروسہ کرتےہیں تاکہ خطبہ عرفہ کے ترجمہ کے دائرہ کو بڑے پیمانہ  پر  پھیلایا جاسکے۔آ پ  نےانہیں  پراجیکٹ  کی ترویج واشاعت   کرنے اور عربی زبان نہ بولنے والو ں کے مابین اس کا تعارف کرانے  کو کہا اور  فرمایا کہ ایساکرنا دینی وملکی ذمہ داری  بھی ہے، اس لیےہم سب کی ذمہ داری ہےکہ مل کر تعاون کریں اور کندھوں سےکندھا ملا کر رہیں،  اور اس پراجیکٹ کو دنیا کے کونے کونےمیں پھیلانے کےلیےجو کچھ بھی کرسکتے ہوں کریں۔

اخیر میں عالی جناب نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز  اور عالی جناب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان حفظہما اللہ کا شکر یہ ادا کیاکہ وہ حرمین شریفین کےزائرین کی آسانی وسہولت کےلیے  بلاواسطہ نگرانی کرتے ہیں اور حددرجہ توجہ دیتے ہیں۔

   اسی طرح آپ نے وزیر داخلہ، سینیر حج کمیٹی کے صدر عالی جناب شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف،  خطہ مکہ مکرمہ کے گورنر  اور سنٹرل حج کمیٹی کے صدر  عالی جناب شہزادہ خالد الفیصل اور ان کے نائب   عالی جناب  شہزادہ  بدر بن سلطان حفظہم اللہ کا  انتہائى  توجہ اور دیکھ بھال ا ور  لگاتا نگرانی  پر بھرپور شکریہ ادا کیا۔

photo ٢٠٢٢ ٠٦ ٣٠ ١٣ ٢٧ ١٩photo ٢٠٢٢ ٠٦ ٣٠ ١٣ ٢٧ ٢٠photo ٢٠٢٢ ٠٦ ٣٠ ١٥ ٠٦ ١٤photo ٢٠٢٢ ٠٦ ٣٠ ١٥ ٠٦ ٢٢photo ٢٠٢٢ ٠٦ ٣٠ ١٥ ٠٦ ٢٠photo ٢٠٢٢ ٠٦ ٣٠ ١٥ ٠٦ ٠٨

قراءة 774 مرات